ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :شادی کرنے والے لڑکے کی ہلاکت سے ذہنی دباؤ کا شکار لڑکی نے خود کشی کی

بھٹکل :شادی کرنے والے لڑکے کی ہلاکت سے ذہنی دباؤ کا شکار لڑکی نے خود کشی کی

Tue, 29 Nov 2016 21:05:18    S.O. News Service

بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز)جس نوجوان سے شادی طئےہوئی تھی اس کی ہلاکت پر  نوجوان  لڑکی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوکر کاجو کے درخت سے لٹک کر خودکشی کئے جانے کی واردات تعلقہ کے بینمدور میں پیش آئی ہے۔

خود کشی کرنے والی لڑکی کی شناخت پرتیما ایشور نائک (22) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پرتیما کا 6ماہ پہلے تعلقہ کے ہاڈولی کے ایک نوجوان سے رشتہ ہواتھا، نوجوان گذشتہ ماہ درخت سے لٹک کر خود کشی کرنےکی بات کہی جارہی ہے، اسی واقعہ سےلڑکی ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر خود کشی کی ہے۔ خاندان والوں نے بتایا کہ اگلے اپریل میں شادی طئے ہوئی تھی، جس جوڑےکو شادی کرکے نیا گھر بسانا تھا دونوں نے خود کشی کے ذریعے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرڈالا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس در ج ہواہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کو منتقل کیا گیاہے۔


Share: